ہندوستانی سفیر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو الوداع کہا

بیجنگ/نئی دہلی۔ہندوستانی سفیر وکرم مشری نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو الوداع کہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک موجودہ مسائل کو حل کرنے اور باہمی تعلقات کو مثبت سمت میں آگے لے جانے میں کامیاب ہوں گے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں مسٹر مشری نے چین میں اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کی گئی مدد اور تعاون کی تعریف کی۔ہندوستان-چین تعلقات کے بارے میں مسٹر مشری نے کہا کہ ہمارے تعلقات میں مواقع اور چیلنج دونوں ہیں۔ اگرچہ پچھلے سال درپیش کچھ چیلنجز بہت سے اہم مواقع پر بہت بھاری رہے تھے، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ہم سیاسی، سفارتی اور عسکری جیسی مختلف سطحوں پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ دونوں فریقین موجودہ مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ۔ اور تعلقات کو مثبت سمت میں آگے لے جانے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے ہندوستان-چین سرحدی علاقوں میں موجودہ مسائل کے مکمل حل کے لئے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اوران کے چینی ہم منصب وانگ یی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ہندوستانی سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اتفاق ہوا ہے، بہت سے مسائل کا مکمل تدارک جلد ہی کیا جائے گا۔ جس سے دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آئیں گے۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ تین برسوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں سفیر مسٹر مشری کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ہندوستان اور چین کے تعلقات کی مزید فروغ دینے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

Related Articles