ہم وطن پر فائرنگ کرنے والا سعودی شہری گرفتار کر لیا گیا: مکہ پولیس

مکہ مکرمہ،ستمبر۔مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس نے اس سعودی شہری کو پکڑ لیا ہے جس نے جدہ شہر کے ایک رہائشی علاقے میں ایک شہری پر فائرنگ کے ذریعے حملہ کیا تھا۔مکہ پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والا شہری عمر کی تیسری دہائی میں ہے۔ دونوں افراد کے درمیان ایک پرانا اختلاف تھا جس کی بنیاد پر اس شہری نے دوسرے شخص پر فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں نشانہ بنایا گیا شخص زخمی ہو گیا تاہم اس کی حالت بہتر ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ استعمال ہونے والا ہتھیار ضبط کر لیا گیا ہے جب کہ مجرم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ مجرم کو استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related Articles