ہم نے بند کو کامیاب بنانے کیلئے زبردستی نہیں کی:دلیپ گھوش

کلکتہ/مارچ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر دلیپ گھوش نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن ممتا حکومت کے نشانے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو خوش کرنے کیلئے دو بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرائی جارہی ہے جب کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر اس بوتھ پر پولنگ کرائی جائے جہاں دھاندلی ہوئی۔دلیپ گھوش نے کہا کہ چوں کہ گورنر نے ریاستی الیکشن کمشنر کو طلب کیا تھا اس لئے دو بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کرکے عزت بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پنچایت انتخابات میں بھی اس طرح دھاندلی کی گئی ہے۔ریاست کی 108 میونسپلٹی کے لیے اتوار کو ووٹنگ ہوئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے پولنگ کے دوران دھاندلی کاالزا م لگاتے ہوئے کہا تھا کہ بنگال میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔بی جے پی نے کل بنگال میں 12گھنٹے بند کا اعلان کیا تھا۔گورنر نے ریاستی لیکشن کمشنرکو راج بھون طلب کیا تھا۔ریاستی الیکشن کمشنر نے گورنر کوواضح کیا کہ ضلع کلکٹروں کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔سریرام پور کے وارڈ نمبر 25 کے بوتھ نمبر 7 اور جنوبی دمدم کے وارڈ 33 کے بوتھ نمبر 4 پر منگل کو دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔بی جے پی کے بند ناکام ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ کلکتہ اور دیگر علاقے میں اس لئے بند ناکام رہا ہے کہ بی جے پی ورکرس کوئی کام زبردستی نہیں کیا۔ہم بائیں محاذ کی طرح تشدد کا سہارا نہیں لیتے ہیں۔زبردستی کہیں نہ کی گئی۔

 

Related Articles