ہماچل کے لیے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کی منظوری

شملہ، جولائی۔ مرکزی حکومت نے ہماچل پردیش کے لیے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کو منظوری دی ہے۔ یہ پارک سولن ضلع میں کالکا-شملہ قومی شاہراہ کے نزدیک تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی تعمیر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کرے گی۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اس پارک کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے پورے ملک میں 35 لاجسٹک پارکس کو منظوری دی ہے۔ اس میں سے ایک ہماچل کے حصے میں آیا ہے۔ اس پارک کی تعمیر کے لیے آنے والے دنوں میں زمین کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ خیال ر ہے کہ اس پارک کو سڑک، ہوائی اور ریلوے سے جوڑا جائے گا اور اس پارک کی تعمیر سے ریاست کی تجارت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ پارک میں گاڑیاں بڑے پیمانے پر آجا سکیں گی اور یہاں سے پورے ملک کے لیے کاروباری راستے بھی کھلیں گے۔ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی مرکزی وزارت نے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت منظور شدہ قومی شاہراہوں میں ان پارکوں کو منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ اس پروجیکٹ میں کیترپور-منالی قومی شاہراہ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان دونوں قومی شاہراہوں کو فور لین میں تبدیل کرنے کا کام اس وقت جاری ہے۔ ان میں سے کالکا-شملہ قومی شاہراہ کے دو مرحلوں کا کام تقریباً تکمیل کے دہانے پر ہے۔ پروانو اور سولن کے درمیان چار لین کی تعمیر آخری مرحلے میں ہے۔

Related Articles