ہماچل کے عوام نے چیلنجز کو مواقع میں بدلا: مودی

نئی دہلی، اپریل ۔وزیر اعظم نریندر مودی نےیومِ ہماچل پردیش کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی محنت اور خلوص سے چیلنجز کو مواقع میں بدل دیا ہے۔ہماچل پردیش کے دن کے موقع پر اپنی خصوصی مبارکباد میں مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا،’یومِ ہماچل پر دیو بھومی کے تمام افراد کو دلی مبارکباد۔ یہ ایک انتہائی خوش کن اتفاق ہے کہ ملک کی آزادی کے 75ویں سال میں ہماچل پردیش بھی اپنا 75واں یوم تاسیس منا رہا ہے‘۔ہماچل کے عوام کی محنت اور ایمانداری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’جب ہماچل پردیش 1948 میں تشکیل دیا گیا تھا، تو پہاڑجتنےچیلنجز تھے۔ چھوٹی پہاڑی ریاست ہونے کی وجہ سے مشکل حالات، چیلنج بھرے جغرافیہ کی وجہ سے امکانات کے بجائے زیادہ خدشات تھے۔ لیکن ہماچل کے محنت کش، ایماندار لوگوں نے اس چیلنج کو مواقع میں بدل دیا‘۔ہماچل پردیش میں ترقی کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،’ہماچل میں جتنے امکانات ہیں، انھیں پوری طرح سے سامنے لانے کےلیے اب ہمیں تیزی سے کام کرنا ہے۔ آنے والے 25 سال میں ہماچل کے قیام اور ملک کی آزادی کے سو سال مکمل ہونے والے ہیں۔ یہ ہمارے لیے نئے عزائم کا ’امرت کال‘ ہے‘۔

Related Articles