ہماچل پردیش کے پائلٹ کی مگ حادثے میں موت
ہمیر پور (ہماچل پردیش)، جولائی۔ راجستھان کے باڑمیر ضلع میں ہندوستانی فضائیہ کے مگ 21 طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے دو پائلٹوں میں سے ایک موہت رانا کا تعلق ہماچل پردیش کے منڈی ضلع سے ہے۔ونگ کمانڈر رانا سندھول گاؤں کے رہنے والے تھے اور ان کا خاندان اس وقت چندی گڑھ میں مقیم ہے۔منڈی کے ڈپٹی کمشنر ارندم چودھری نے بتایا کہ وہ رانا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے چندی گڑھ جائیں گے۔مسٹر رانا 15 دن پہلے اپنے گاؤں آئے تھے۔ ان کے والد رام پرکاش ہندوستانی فوج سے کرنل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ایک MiG-21 (تربیتی طیارہ) جمعرات کی رات باڑمیر ضلع کے بھیمڈا گاؤں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز آٹھ سے دس کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اس حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ ونگ کمانڈر رانا اور فلائٹ لیفٹیننٹ انوکھی بل جاں بحق ہوگئے۔ لیفٹیننٹ بل جموں کا رہائشی تھے۔