ہریتک روشن اپنے ہی گانے کے ڈانس اسٹیپ بھول گئے

ممبئی،ستمبر۔کیسا ہو جب آپ کو یہ معلوم ہوجائے کہ جنوبی ایشیا میں بہترین ڈانسرز میں سے ایک ہریتک روشن کو ڈانس کرنا نہیں آیا؟جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا ہے، نامور اداکار اور بالی ووڈ فلموں میں اپنے ڈانس سے مداحوں کے دل جیتنے والے ہریتک روشن کو بھی ڈانس کرنا نہیں آیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہریتک روشن نے اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں سیف علی خان کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم وکرم ویدھا کے گیت کا ڈانس اسٹیپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہریتک روشن گیت ’الکوہلیا‘ کا ڈانس اسٹیپ بھول جاتے ہیں تو انہیں سیف علی خان یہ یاد کرواتے ہیں۔ بالآخر دونوں ہی یہ اسٹیپ غلط کرتے ہیں۔ اپنی انسٹاگرام ریل شیئر کرتے ہوئے ہریتک نے تحریر کیا کہ ’حقیقی زندگی میں وکرم اور ویدھا اس طرح رہتے ہیں، ویدھا اسٹیپ بھول گئے، وکرم نے بھی غلط سکھا دیے۔‘خیال رہے کہ ہریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا 30 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔یہ فلم تامل فلم وکرم ویدھا کا ہی ری میک ہے جس میں آر مادھوان اور وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

Related Articles