ہراساں کرنیوالے کو پانچ برس راڈکانو سے دور رہنے کا حکم

لندن ،فروری۔برطانوی خاتون ٹینس پلیئر ایما راڈکانو کو ہراساں کرنے والے شخص کو35 سالہ سزا سنادی گئی۔ 19 سالہ راڈکانو نے پولیس کو امیت ماگر نامی شخص سے متعلق شکایت کی تھی۔ امیت نے گذشتہ برس راڈکانو کے گھر کے باہر ان کے پیغام چھوڑا تھا جس پر لکھا تھا کہ وہ 23 میل پیدل چل کر آیا ہے، کاغذ پر ’’راڈکانو کیلئے پیار ،کیونکہ آپ اس کی مستحق ہیں‘‘درج تھا، امیت نے ایک موقع پر کھلاڑی کے والد کے جوتے بھی چرالیے۔ مقامی جج نے اسے پانچ برس تک راڈکانو سے دور رہنے، 18ماہ کمیونٹی سروس اور آٹھ ہفتے کیلئے رات نوبجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو میں رہنے کا حکم دیا ہے، اس دوران وہ 200 گھنٹے بغیر معاوضے کام کرینگے۔

Related Articles