ہاکی کھلاڑی وویک ساگر ڈی ایس پی بنے
بھوپال ، اکتوبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ڈی ایس پی وویک ساگر پارس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے’’ْ آپ کو وردی میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ آپ ہمیشہ نوجوانوں کو زندگی میں بہترین کام کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے ‘۔وزیراعلیٰ چوہان نےٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اولمپین اور مدھیہ پردیش پولیس کے نئے ڈی ایس پی وویک ساگر پارس جی کو وردی میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کھیلوں کے ساتھ ساتھ آپ نوجوانوں کو ہمیشہ اپنے کاموں اور ذمہ داریوں سے زندگی میں بہترین کام کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ آگے بڑھتے رہیں ، خوش رہیں ، نیک خواہشات ۔