گہری کھائی میں گری کار، 8 تیرتھ یاتریوں کی موت، 2 زخمی

چنئی، دسمبر۔ تمل ناڈو کے تھینی ضلع میں کمولی پہاڑی درے کے قریب جمعہ کی دیر رات ایک کار تقریباً 40 فٹ گہری کھائی میں گرگئی، جس سے آٹھ تیرتھ یاتریوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ حادثے میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں ایک نو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اندی پٹی کے عقیدتمند سبریمالاسے بھگوان آیپا کے درشن کرنے کے بعد اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ کمولی پہاڑی درے پر اراچلاپلم پوائنٹ کے قریب ان کی کار اچانک گہری کھائی میں گر گئی۔
زخمیوں کو تھینی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Related Articles