گنگوبائی کاٹھیاواڑی: کپور فیملی میں کس کس نے عالیہ بھٹ کی تعریف کی؟

ممبئی،فروری۔رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے بوائے فرینڈ ہیں تو اْن کی والدہ نیتو کپور اداکارہ کی پرفارمنس کی مداح ہیں۔اپنی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ پر نیتو سنگھ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کی کھل کر تعریف کی اور اپنے مداحوں کو بھی فلم دیکھنے کی دعوت دی۔نیتو سنگھ نیگنگوبائی کاٹھیاواڑی میں عالیہ کپور کی اداکاری کو سراہتے ہوئے اسے متاثر کن حد تک بہترین قرار دیا۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں اپنی اداکاری سے بال کو ایسی ہٹ لگائی ہے وہ اسٹیڈیم سے باہر جاگری ہے۔عالیہ کپور اور رنبیر کپور کئی برس سے ساتھ دیکھے جارہے ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کررہے ہیں، اس حوالے سے دونوں اسٹارز سے سوالات بھی پوچھے گئے ہیں۔نیتو کپور اپنے مداحوں کے لیے صرف عالیہ بھٹ کی تعریف کرکے نہیں رہ گئیں بلکہ انہوں نے فلم سے متعلق ایک ریویو بھی شیئر کیا، وہ اس سے قبل عالیہ بھٹ کی فلم کے ٹریلر کی تعریف بھی کرچکی ہیں۔انہوں نے تو فلم کی تعریف صرف انسٹاگرام پوسٹ پر کی ہے جبکہ رنبیر کپور کی بہن ریدھیما اور خالہ ریماجن نے فلم خصوصی اسکریننگ میں دیکھی ہے۔وہ بھی فلم دیکھنے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔انہوں نیفلم کے حوالے سے عالیہ بھٹ اور سنجے لیلا بھنسالی کو لیجنڈ قرار دیا اور کہا کہ جب یہ دو ملتے ہیں تو جادو تخلیق پاتا ہے، کیا شاندار فلم ہے اور کیا ہی شاندار اداکاری ہے۔اس سے قبل فوٹوگرافروں کے ردعمل جاننے کے اصرار پر رنبیر کپور نے گنگوبائی فلم میں عالیہ بھٹ کے انداز میں نمستے کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔سنجے لیلا بھنسالی انکشاف کرچکے ہیں کہ رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کی شکایت لگائی اور کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں اپنے آن اسکرین کردار کی طرح بولتی ہیں۔

Related Articles