گمشدہ پالتو طوطا ڈھونڈنے والے شخص کو مالک نے بھاری انعام سے نواز دیا

تماکورو،کرناٹک،جولائی۔ایک بھارتی شہری نے گمشدہ پالتو طوطے کو ڈھونڈنے والے شخص کو 85 ہزار روپے بطور انعام دے دیے۔میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے تماکورو میں پیش آیا جہاں ایک رہائشی کو پالتو طوطا ڈھو نڈنے والے کو مالک کی جانب سے بھارتی انعامی رقم دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن نامی شخص کا پالتو طوطا ’رستم‘ 16 جولائی کو اپنے گھر سے اڑ کر تقریباً 3 کلومیٹر دور چلا گیا تھا، ارجن کو طوطے کی جدائی برداشت نا ہوئی اور اس نے طوطا ڈھونڈنے پر 50 ہزار روپے کا نقدی انعام دینے کا اعلان کر دیا۔رپورٹس کے مطابق طوطا ارجن کے پاس پچھلے ڈھائی سال سے تھا اور وہ طوطے کے گم ہونے پر اس قدر غمگین تھا کہ اس نے طوطے کی گمشدگی اور اس کی تلاش پر نقدی انعام کے پوسٹرز بھی شہر میں چھپوا دیے تھے۔میڈیا کے مطابق ایک شخص نے اگلے ہی روز طوطے کو پکڑ کر مالک کے حوالے کر دیا جس کا کہنا تھا کہ طوطا بہت بدحال اور کمزور حالت میں تھا۔ارجن نے طوطے سے دوبارہ ملنے کی خوشی میں طوطا لانے والے شخص کو 50 ہزار کے بجائے 85 ہزار روپے انعام میں دے دیے اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles