گلوکار کے کے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشافات

ممبئی،جون۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گلوکار کرشنا کمار کناتھ کی موت شدید کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے باعث ہائپوکسیا کے نتیجے میں ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ اْن کا دل اتنا آکسیجن والا خون پمپ نہیں کر رہا تھا جس کی اْنہیں ضرورت تھی۔گلوکار کرشنا کمار کناتھ، جو کے کے کہ نام سے مشہور ہیں، منگل 31 مئی کو کولکتہ میں پرفارم کرنے کے بعد دْنیا سے کوچ کر گئے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو پرفارمنس کے چند گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑا۔کولکتہ پولیس نے گزشتہ روز گلوکار کے کے کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی، ذرائع کے مطابق کے کے کو کنسرٹ سے پہلے بازوؤں میں درد تھا اور ان کی توانائی کم تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوکار کی موت ایکیوٹ کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے بعد ہائپوکسیا کے اثرات کے بعد واقع ہوئی ہے، جو دل کی پیتھولوجیکل حالت کی وجہ سے ہوئی ہے، جو سبارکنائیڈ ہیمرج سے منسلک ہے۔ہائپوکسیا اس وقت ہوتا ہے جب ٹشوز میں کافی آکسیجن دستیاب نہیں ہوتی ہے، یہ ٹشوز تک آکسیجن کی ناکافی ترسیل، خون کی کم فراہمی یا خون میں آکسیجن کی کم مقدار کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔اس سے قبل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ اْن کے دل کے گِرد چربی کی تہہ تھی۔

Related Articles