گروپ ڈی میں تقرری کا مسئلہ:ویٹنگ لسٹ میں بھی شفافیت نہیں ہے:کلکتہ ہائی کورٹ
کلکتہ،فروری۔گروپ ڈی کی تقرری سے متعلق ایک معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس بسواجیت باسو نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ڈی کی ‘ویٹنگ لسٹ’ بالکل بھی شفاف نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہاکہ ہمیں یاد رکھنا ہوگا، ”ویٹنگ لسٹ گنگا کی طرح واضح نہیں ہے۔’ اس لیے اسکول سروس کمیشن کو بہت محتاط رہنا چاہیے۔جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے حکم کے مطابق حال ہی میں گروپ ڈی کے 1,911 ملازمین کی نوکریوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے ان 1911 اسامیوں کے لیے ویٹنگ لسٹ سے بھرتی کا عمل شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ جسٹس سبرت تعلقدار کی بنچ میں جسٹس گنگوپادھیائے کے حکم کو چیلنج کرنے والا مقدمہ بھی فی الحال زیر التوا ہے۔ اس صورتحال میں وکلاء کا خیال ہے کہ جسٹس باسو کے آج کے تبصرے بہت اہم ہیں۔