گرفتاریاں اور جبر فوری بند کیا جائے: سکھبیر بادل

چنڈی گڑھ، مارچ ۔امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف جاری پولیس آپریشن کے درمیان شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بدھ کو کہا کہ آپریشن کی آڑ میں بے قصور نوجوانوں کی گرفتاریوں اور جبر کو فوری طور پر روکا جانا چاہئے تاکہ پنجاب میں خوف اور بدامنی کی فضا ختم ہو سکے۔یہاں جاری ایک بیان میں، مسٹر بادل نے کہا کہایس اے ڈی فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے اور ریاست میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے تقسیم کرنے والی طاقتوں کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ ملک کی خاطر قربانیوں کے لیے ہمیشہ آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے اس بہادر برادری کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس اے ڈی اقلیتوں سمیت ہر کمیونٹی کے تحفظ کے لیے لڑے گا۔خالصتان کے مبینہ حامی امرت پال اور اس کے حامیوں کے خلاف آپریشن ہفتے کو شروع ہوا، جس میں 150 سے زیادہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ امرت پال ابھی تک مفرور بتایا جاتا ہے۔

Related Articles