گجرات ہائی کورٹ میں پانچ ججوں کی تقرری

نئی دہلی، مارچ۔گجرات ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر پانچ عدالتی افسران کی تقرری کی گئی ہے۔ قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ عدالتی افسران کی ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے عدالتی افسران سوسان ویلنٹائن پنٹو، ہس مکھ بھائی دلسکھ بھائی سوتھر، جتیندر چمپک لال دوشی، منگیش رمیش چندر مینگڈے اور دیویش کمار امرت لال جوشی کو ترقی دے کر جج کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی سپریم کورٹ کالجیم میں دو مارچ 2023 کو ان جوڈیشل افسران کو ترقی دے کر ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی۔

 

Related Articles