گجرات بورڈ کا 12ویں نارمل فلو کا ریکارڈ توڑ نتیج،طالبات نے ماری بازی

احمدآباد،جون۔گجرات ریاستی سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری تعلیمی بورڈ کی 12 ویں کلاس کے نارمل فلو کے امتحان میں اس بار 86.91 فیصدطلبہ پاس ہوئے ہیں جو پچھلے 12 سال کا سب سے بہتر نتیجہ ہے۔طالبات نے اس بار بھی بازی ماری ہے اور ان کے پاس ہونے کی فیصد 89.23 ہے جو طالبات کے 84.67 فیصد کے مقابلے میں قریب پانچ فیصد زیاد ہ ہے۔سب سے بہتر نتیجہ قبائلی اکثریت ڈانگ ضلع کا 95.41 فیصد ہے اور سب سے کمزار وڈودرا کا 76.49 فیصد رہا۔بورڈ نے آج اس امتحان کے نتیجے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں جاری سرکاری ریلیز کے مطابق اس امتحان میں کل چار لاکھ 22 ہزار سے زیادہ طلبہ شامل ہوئے تھے۔

Related Articles