کیک تنازع میں پھنسے کمل ناتھ، شیوراج نے کیاحملہ

بھوپال، نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے مبینہ طور پر شری ہنومان کی تصویر والا ‘مندر کے سائز کا کیک کاٹنے کے وائرل ویڈیو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سماج سناتن روایات کی اس توہین کو سماج قبول نہیں کرے گا۔کل دیر شام یہاں بی جے پی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کانگریس کا بھگوان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جب پارٹی کو لگا کہ رام مندر کی مخالفت پر ان کا ووٹ ضائع ہو جائے گا، تب انہیں ہنومان یاد آ گئے۔مسٹرچوہان نے کہا، ‘لیکن منہ میں رام، پہلو میں چھری، جاکی رہی بھاونا جیسی ۔ اب بتائیے! ہنومان جی کو کیک پر بنایا گیا ہے، کیا یہ سناتن روایت کی توہین نہیں؟ یہ ہندو مذہب، سناتن روایت کی توہین ہے، جسے یہ معاشرہ برداشت نہیں کرے گا۔‘‘مسٹرکمل ناتھ کا ایک ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں مسٹر کمل ناتھ مندر کی شکل کا کیک کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

Related Articles