کیا شاہ رخ خان سمیر وانکھیڈے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان منشیات کیس میں بمبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ بیٹیآریان کے حق میں آنے کے بعد سمیر وانکھیڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں جنہوں نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ان کے بیٹے آریان کو جیل میں رکھا۔خیال رہے کہ بمبئی ہائی کورٹ نیحال ہی میں آریان خان کی ضمانت کا حکم نامہ جاری کیا تھا اور یہ اداکار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کے حق میں رہا۔واضح رہے کہ بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ساحل کے قریب کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپا مارکر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو گرفتار کیا تھا۔این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے پہلے آریان نے مسترد کیا جبکہ بعد میں اس سے متعلق اعتراف بھی کرلیا تھا۔ممبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کے وکیل سابق اٹارنی جنرل مکول روہاتگی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آریان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔

 

Related Articles