کھرگے دھنکھ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے

نئی دہلی، اگست۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے منگل کو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ہمارا پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہوگا۔ایک ٹویٹ میں یہ معلومات دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا، "معزز نائب صدر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں نیک تمناییں دیں اور ان سے ایوان بالا کے ہموار اور جمہوری کام کاج کو یقینی بنانے کی درخواست کی، جہاں سب کی آواز سنی جاتی ہے اور تمام خیالات، خاص طور پر حکومت کے ناقدین کو مناسب اہمیت دی جاتی ہے۔خیال ر ہے کہ مشہور وکیل اور مغربی بنگال کے گورنر مسٹر جگدیپ دھنکھر نے 11 اگست کو ملک کے 14 ویں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Related Articles