’ کچھ لوگ میری موت کی تمنا کررہے ہیں‘:مودی

وارانسی:فروری۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذر وقت کے ساتھ سیاست میں لگاتار آرہی گراوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی طور سے اب ان کے موت کی تمنا کی جانے لگی ہے۔ لیکن یہ ان کی خوش قسمتی ہوگی کہ ان کے زندگی کا اختتام ملک کی خدمت کرتے ہوئے اسی کاشی میں ہو۔مودی نے اتوار کو وارانسی میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کارکنوں کے بوتھ وجئے سمیلن سے خطاب کرتےہوئے کہا’ ہم سبھی نے دیکھا کہ ہندوستان کی سیاست میں کچھ لوگ کس حد تک نیچے گر گئے ہیں ۔میں کسی کا ذاتی طور پر تنقید کرنا پسند نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی تنقید کرتا ہوں لیکن جب عوامی طور سے کاشی میں میرے موت کی آرزو کی گئی تو واقعی مجھے بہت پسند آیا۔میرے من کو بہت سکو ن ملا۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ نہ تو کاشی اور نہ ہی کاشی کے لوگ ہمیں میری آخری دم تک چھوڑنا چاہتے ہیں‘۔انہوں نے کہا ’ان صریح خاندانی لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ زندہ شہر بنارس ہے۔ یہ بنارس نجات کے راست کھولتا ہے اور اب بنارس ترقی کے جس راستے پر چل پڑا ہے وہ ملک کے لئے غریبی سے نجات کے راستے بھی کھلوے گا۔کرائم سے نجات کے راستے کھولے گا۔ یہی راستہ اقرباپروری میں جکڑے ہندوستان کے جمہورت کو بھی نجات کا راستہ دکھائے گا۔وزیر اعظم نے کارکنوں کو وقف بی جے پی کی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا آپ کو بوتھ وجئے سمیلن میں جوش و اعتماد اس بات کا غماز ہے کہ ہم ہر بوتھ پر جیتیں گے اور اس خطے میں تاریخ رقم کریں گے۔ہماری پارٹی ایک زندہ اکائی ہے۔ہم ایک ہیں جو ایک ہی فیلی کے کارکن سمجھے جاتے ہیں۔خاندانی سیاست داں کو پارٹیوں کو اپنا پرائیویٹ املاک سمجھتے ہیں وہ ہم سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔مودی نے کہا کہ بی جے پی کارکناں ملک کے لئے کام کرتے ہیں۔ وہ اپنے مفاد سے اوپر اٹھ کر کام کرتے ہیں۔ہم تمام کے لئے ہمیشہ سے’ذات سے اوپر پارٹی اور پارٹی سے اوپر ملک رہا ہے۔ ہم الیکشن جیتے ہیں لیکن ساتھ ہی لوگوں کا دل بھی جیتتے ہیں۔ بی جے پی کارکنان پارٹی کی شناخت ہیں اوران کی شناخت عوام الناس کو کی خدمت کرنا ہے۔کورونا دور اس کی تازہ مثال ہے۔اقرباپروری کی سیاست کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی اور مافیا خاندانی سیاست دانوں کی شناخت سے وابستہ ہے۔جو اس سے پہلے حکومت چلاتے تھے۔

 

Related Articles