کوہلی نے ٹی 20 کی قیادت چھوڑی، ہم نے ون ڈے سے بھی ہٹادیا، گنگولی

ممبئی ،دسمبر۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے اس متعلق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے جس کے بعد سلیکٹرز کو وائٹ بال فارمیٹ میں دو الگ الگ کپتان رکھنا مناسب نہیں لگا۔ البتہ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے ہی پاس رہے گی۔

Related Articles