کوویڈ سے قبل جیسی مسافروں کی تعداد کا ابھی امکان نہیں، ہیتھرو ائر پورٹ

لندن ،اکتوبر۔ہیتھرو ائر پورٹ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کوویڈ 19پینڈامک سے قبل کئی برسوں تک جتنی تعداد میں مسافروں کو لیتا تھا، اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کو لے جانے کا ابھی امکان نہیں ہے 2019کے مقابلے میں اس سال 25فیصد کم نشستیں بھری جائیں گی۔ برطانیہ کے سب سے بڑے ائرپورٹ کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ 2022میں 60ملین سے 62 ملین کے درمیان مسافروں کو ائرپورٹ سروس فراہم کرے گا۔ مصارف زندگی کے بحران، یوکرین کی جنگ اور کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے اثرات نے انٹرنیشنل ٹریول کی ڈیمانڈ کو متاثر کیا ہے۔ ہیتھرو ائرپورٹ نے متنبہ کیا ہے کہ اسے مسافروں کی بتدریج بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے 25000سٹاف بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔ کوویڈ سفری پابندیاں ختم کئے جانے کے بعد ٹریول ڈیمانڈ میں بڑھتے ہوئے اضافے سے نمٹنے کے سلسلے میں ورکرز کی بھرتی کیلئے ائرپورٹ اور ائر لائنز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیتھرو کا کہنا ہے کہ سٹاف کی قلت کی وجہ سے گرمیوں کے موسم ہائی ڈیمانڈ سیزن میں ائرپورٹ پر مسافروں کو تاخیر اور پروازوں کے تعطل اور منسوخی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایوی ایشن انڈسٹری میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہونے والے مسافروں کیلئے یومیہ 100000کی حد نافذ کی گئی تھی اس کے باوجود ہیتھرو ائرپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ یورپ کا مصروف ترین ائرپورٹ ہے، جہاں سے موسم گرما میں 18 ملین افراد گزرتے ہیں۔ بدھ کے روز ہیتھرو نے تصدیق کی کہ یہ مسافروں کی روانگی کی تعداد پر نافذ کیپ اکتوبر کے آخر میں ختم کر دیا جائے گا لیکن ائرپورٹ نے متنبہ کیا کہ اگر کرسمس کے رن اپ میں ضرورت پڑی تو وہ اس طرح کی حد کی پابندی کو دوبارہ لاگو کر سکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے وسائل کے دباؤ کی وجہ سے پروازوں کی منسوخی سے بچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیپ کو بالکل نافذ نہیں کرنا چاہتے اور ہم جلد از جلد اپنی بھرپور استعداد پر واپس جانا چاہتے ہیں لیکن کیپ کو رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم طلب اور رسد کو توازن رکھنے کو یقینی بنا سکیں۔ ہیتھرو ائرپورٹ کے چیف ایگزیکٹیو جان ہالینڈ- کے کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں ایسا اقدام کرنا باکل صحیح تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ لوگ گرمیوں کی تعطیلات میں اعتماد کے ساتھ جا سکیں اور لطف اندوز ہو سکیں۔ بی بی سی کے پروگرام ٹوڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی کم تعداد کے باوجود ہیتھرو نے ستمبر کے آخر تک 9 مہینوں کے دوران 643 ملین پونڈ قبل از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ اس سے پچھلے سال اسی مدت کے دوران 1.4 بلین پونڈ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ مسٹر ہالینڈ کے نے کہا کہ ائرپورٹ پر بزنسز کو 25000 سٹاف ریکروٹ کرنا ایک بڑا لاجسٹک چیلنج ہے۔ انہوں نے حکومت سے ائرپورٹس پر سیکورٹی چیک کو تیز کرنے میں مدد دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایم آر سی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا، جہاں درخواست دہندگان نے گزشتہ پانچ سال میں کام کیا تھا، ہماری مدد کیلئے سب سے آسان چیز ہوگی۔ قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ اس نے سیکورٹی چیکس پراسس کو ہر ممکن طور پر آسان، سادہ اور تیز بنانے کیلئے اقدامات کی ایک رینج متعارف کروائی ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ 97 فیصد ایکریڈیشن چیکس اوسطاً پانچ دن میں مکمل ہوئے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ایمپلائرز کو نئے سٹاف کیلئے متعدد تربیتی کورسز شروع کروانے کیلئے لچک فراہم کی ہے جبکہ اس دوران بیک گرائونڈ چیکس جاری ہیں۔

Related Articles