کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں 131.18 کروڑ ٹیکےلگائے گئے

نئی دہلی، دسمبر۔ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74.5 لاکھ کوولگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی ٹیکہ کاری 131.18 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 74 لاکھ 7 ہزار 970 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 131 کروڑ 18 لاکھ 87 ہزار 257 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 8503 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 94 ہزار 943 کووڈ مریض زیر علاج ہیں ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.27 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 7678 کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 41 لاکھ پانچ ہزار 66 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ شفا یابی شرح 98.36 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 93 ہزار 412 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 65 کروڑ 32 لاکھ 43 ہزار 539 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔گجرات میں ایکٹو کیسز 459 ہیں اور اب تک 817389 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس دوران اموات کی تعداد 10095 پر برقرار ہے۔بہار میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد میں 14مریضوں کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی کل تعداد 50 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 714136 لوگ کورونا سے صحت مند ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس عرصے میں ایک بھی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 12090 پر برقرار ہے۔

Related Articles