کووڈ و ٹیکہ کاری مہم کے تحت 173.86 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، فروری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد 173.86 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 لاکھ 54 ہزار 473 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 173 کروڑ 86 لاکھ 81 ہزار 675 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 30 ہزار 615 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 70 ہزار 240 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.87 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.45 فیصد ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 82 ہزار 988 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 18 لاکھ 43 ہزار 446 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 97.94 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 لاکھ 51 ہزار 677 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ٹیسٹوں کی کل تعداد 75.42 کروڑ ہو گئی ہے۔

Related Articles