کوشش کر رہا ہوں کہ میچ والی فٹنس بھی پوری طرح حاصل کرلوں: شاہین آفریدی

پرتھ-اکتوبر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہیکہ انجری کے بعد واپسی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، جیسی مجھے انجری تھی اللہ نہ کرے کسی کو ہو، کوشش کر رہا ہوں کہ میچ والی فٹنس بھی پوری طرح حاصل کرلوں۔پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ جس کو انجری ہوتی ہے اس کو اندازہ ہوتا ہیکہ کتی مشکل ہوتی ہے،کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اپنا 100 فیصد دوں۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بولنگ کی پیس پہلے بھی یہ ہی ہوا کرتی تھی،کوشش کررہا ہوں کہ میچ والی فٹنس بھی پوری طرح حاصل کرلوں، انجری کہ وجہ سے دور تھا تو بہت مشکل وقت گزرا، میرا ہمیشہ ہدف تھا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔شاہین آفریدی نے بتایا کہ ابتدا کے دو ماہ تو مجھے چہل قدمی کی اجازت بھی نہیں تھی، آخری دوہ ہفتے میں نے انڈور میں بولنگ کی تھی، آسٹریلیا کی ہارڈ سرفیس کو ذہن میں رکھتے ہوئے انڈور میں بولنگ کی۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں،کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں بھی اچھا پرفارم کریں۔

Related Articles