کوشامبی:بے قابو گاڑی درخت سے ٹکرائی،12افراد زخمی،4 کی حالت نازک

کوشامبی:نومبر۔ اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے شیتلا دھام کڑا کوتوالی علاقے میں اتوار کو دیوی گنج ۔ فتح پور شاہراہ پر بے قابو گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کم سے کم 12افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جس میں چار لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولیس انسپکٹر اکھلیش تیواری نے بتایا کہ بولیرو گاڑی میں سراتھو قصبے کے 12سے زیادہ لوگ بولیرو گاڑی سے فتح پور جار ہے تھے جیسے ہی گاڑی بروا گاؤں کے نزدیک پہنچی اچانک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکر اگئی۔ جس میں 12افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا زیر علاج ہے۔پولیس نے لاپرواہ سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Articles