کورین پاپ بینڈ BTS کے جنگ کوک کی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس

دوحا،نومبر۔عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے۔جنگ کوک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنا نیا گانا ’ڈریمرز‘ گایا، اس دوران اسٹیج پر قطری گلوکار فہد القبیسی نے ان کا ساتھ دیا۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر فیفا کے آفیشل چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کو صرف 9 گھنٹوں میں 3 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔مداحوں کی جانب سے فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں جنگ کوک کی اس شاندار پرفارمنس کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ قطر میں آغاز ہو گیا ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے افتتاحی میچ میں قطر میزبان کو جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور نے 0-2 سے شکست دی تھی۔

Related Articles