کنڑ لوگ ہندوستانی فوج کی طرح مہاراشٹر کو بھگائیں گے: بومئی
بیلگاوی (کرناٹک)، دسمبر۔مہاراشٹر کے سینئر لیڈر سنجے راوت کے اس بیان پر کہ ان کے لوگوں کو چینی فوج کی طرح کرناٹک میں داخل ہونا چاہئے، کے جواب میں کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا کہ اگر وہ چینی فوج کی طرح آئیں تو کنڑ کے لوگ انہیں ہندوستانی فوج کی طرح واپس بھیج دیں گے۔ بیلگاوی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سی ایم بومئی نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ سنجے راوت کو کتنی اہمیت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں۔ مہاراشٹر کے ایم ایل اے کے ڈیموں کی اونچائی بڑھانے اور ریاست میں پانی کو بہنے کی اجازت نہ دینے کے مطالبے پر تبصرہ کرتے ہوئے، سی ایم بومئی نے کہا کہ یہ بیان مہاراشٹر میں اپوزیشن اراکین نے دیا ہے۔ ہم وفاقی ڈھانچے میں رہ رہے ہیں۔ پانی کسی ایک ریاست کا نہیں ہے۔ یہ تینچار ریاستوں سے گزرتا ہے اور ایک باہمی ربط ہے۔ سی ایم بومئی نے کہا، ایسا کہیں نہیں کیا گیا ہے اور کہیں بھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ یقیناً میں ان سے کہہ رہا ہوں کہ وہ بیانات دینا بند کریں۔ ضدی بیانات کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایسی باتوں کو کوئی نافذ نہیں کر سکتا۔ یہ صرف سیاسی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریاست اور دوسری ریاست کے درمیان تعلق ہمیشہ رہے گا۔ سرحدی تنازعہ سپریم کورٹ میں ہے۔ اگر ان کے پاس اتنی طاقت ہے تو وہ وہاں لڑیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس آئین کے مطابق ایک مضبوط کیس ہے۔