کلکتہ کارپوریشن کا انتخاب جس طریقے سے پرامن ہوا ویسا انتخاب ہندوستان میں کہیں نہیں ہوتا ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ,دسمبر ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نو منتخب کونسلروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں اس طرح کے پرامن انتخابات کہیں نہیں ہو سکتے ہیں۔ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن اور کلکتہ پولس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اس بڑی جیت کیلئے عوام کی شکر گزار ہے اور ہمیں تکبر سے گریز کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ عوام کیلئے کام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ کلکتہ کارپوریشن کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات لگ رہے ہیں،کانگریس، بائیں محاذ اور بی جے پی اس معاملے کو کلکتہ ہارٹی کورٹ میں لے جاچکی ہے۔پولنگ کے دن مختلف مقامات اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ زیادتی کرنے اور بوکس ووٹنگ کے الزامات لگائے گئے تھے۔ممتا بنرجی نے نو منتخب کونسلروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کو ایڈجسٹ نہ کر سکتی ہوں،40 نئے چہرے آئے ہیں۔ ان سب کو اچھی طرح سے کام کرنا سیکھنا ہوگا۔ یاد رکھیں کہ لوگ اچھے کاموں کی تعریف کریں گے۔ غلط کام کرنے سے غلط پیغام جائے گا۔ آج سے علاقے کی صفائی شروع کر دیں۔ محلوں سے تمام ہورڈنگ اور پوسٹر ہٹائے جائیں۔ اس کے بعد آپ کو سڑک صاف کرنی ہے، پینٹ کرنا ہے، سیوریج دیکھنا ہے، ڈینگو نہیں پھیلے۔مجھے اگلے 6 ماہ میں رپورٹ کارڈ مل جائے گا۔ممتا بنرجی نے کونسلروں کو پیغام دیاکہ ”سڑکوں پر آگے پیچھے جائیں۔ جہاں لائٹس نہیں ہے وہاں لائٹ کے انتظامات کریں، خراب سڑکوں کی مرمت کریں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ کا صحیح استعمال کیا جائے۔روپے ضائع نہیں کئے جائیں۔ پیسہ اتنا سستا نہیں ہے۔ کم بات کریں، زیادہ محنت کریں۔ہر کسی کو سب کچھ نہیں دیا جا سکتا۔ 42% خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔ترنمو ل کانگریس کا رشتہ مٹی سے ہے، ترنمول کانگریس عوام سے ہے اور عوام کیلئے کام کرتی ہے۔ممتا بنرجی نے سابق ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے سبرتو مکھرجی کی بہت یاد آرہی ہے۔ جب وہ میئر بنے تو کونسلرز کو بورڈ کی تشکیل کے لیے تین دن تک نظام پلس میں رہنا پڑا۔ آج مجھے سبرتو دا کی یاد آتی ہے۔ ہمیں سبرتو دا کے جانے سے بہت کمی محسوس ہورہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے بورو چیئرمین کے انتخاب میں خواتین پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔ چناں چہ کلکتہ کارپوریشن کے 16بورو میں سے 9بورو کا چیرمین خواتین کو منتخب کیا گیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نوجوان لڑکیاں جیت کر آئی ہیں، ہم نے انہیں موقع دیا ہے۔ممتا بنرجی نے واضح کیا کہ کونسلروں کوزیادہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔سی پی ایم اور بی جے پی کی طرح سیاست کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ترنمول کانگریس عوام کیلئے کام کرتی ہے۔

Related Articles