کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کرس گیل کو کنگسٹن جمیکا میں الوداعی میچ دینے سے گریز

جمیکا،جنوری۔ویسٹ انڈین سپر اسٹار کرس گیل کا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل کیئریئر شائد اب ختم ہوچکا ہے۔انکی خواہش کا احترام کرتے ہوئے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انہیں اپنے ہوم گراونڈ سبائنا پارک کنگسٹن جمیکا میں الوداعی میچ دینے سے گریز کیا ہے۔آندرے رسل کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے تین بیٹسمین ایون لوئیس،فیبن ایلن،اور اینڈڑسن فلپ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔سابق کپتان جیسن ہولڈر ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔کیرون پولارڈ کپتانی کرینگے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو اگلی ہونے والی 2 سیریز سے باہر کردیا ہے۔کرس گیل کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے باہر کیا گیا ہے۔توقع کی جارہی تھی کہ کنگسٹن کے سبینا پارک میں کھیلا جانے والا میچ کرس گیل کا الوداعی میچ ہو گالیکن سلیکٹرز نے ایسا کرنے سے گریز کرکے گیل کو واضح پیغام دیا ہے۔کرس گیل 79 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریوں اور 14نصف سنچریوں کی مدد سے 1899 رنز بنا چکے ہیں۔

Related Articles