کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں، لعاب سے گیند چمکانے پر بھی مستقل پابندی

آئی سی سی،ستمبر۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رن آؤٹ سمیت کرکٹ کے متعدد قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے لعاب سے گیند چمکانے پر مستقل پابندی عائد کردی۔خبروں کے مطابق آئی سی سی نے قوانین میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب نان اسٹرائیکر کا رن آؤٹ غیرمنصفافہ کھیل کے ذمرے میں نہیں آئے گا۔ان تبدیلیوں کا فیصلہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کی کمیٹی اجلاس میں کیا گیا اور اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل میں مذکورہ تبدیلیاں یکم اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گی۔کرکٹ کے نئے قوانین کے تحت ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا ٹورنامنٹ اگلے ماہ آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ مئی 2020 میں کووڈ-19 کے باعث لعاب سے گیند چمکانے پرعارضی پابندی لگائی گئی تھی۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ میں لعاب سے گیند چمکانے پرپابندی کووڈ-19 کے باعث عارضی طور پر 2 سال تک عائد رہی تاہام اب اس پابندی کو مستقل کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں آئی سی سی نے ایک اور قانون میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیٹر کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا بیٹر ہی اسٹرائیکراینڈ پرآئے گا، قطع نظر اس بات سے کہ بیٹرز کیچ آؤٹ ہونے سے قبل کراس کرچکے ہوں۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ‘نان اسٹرائیکر کوبہت زیادہ آگے جانے پرآؤٹ کرنا اب باقاعدہ طور پر رن آؤٹ تصور کیا جائے گا’۔اس رن آؤٹ کو ‘مکنڈ’ کا نام دیا گیا تھا جب بھارتی باؤلر نے آسٹریلین بلے باز بِل براؤن کو 1948 کے سڈنی ٹیسٹ میں رن آؤٹ کیا تھا۔تاہم اب باؤلرز کو گیند کرنے سے پہلے اسٹرائیکر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وکٹوں پر گیند مارنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر ایسی کوشش کی گئی تو اس سے ‘ڈیڈ بال’ کہا جائے گا۔آئی سی سی نے دوسرے قانون میں تبدیلی نئے آنے والے بلے باز کو اسٹرائیکر اینڈ پر ہی آنا پڑے گا۔آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ‘پرانے قوانین میں کیچ لینے سے پہلے بلے باز اپنی پوزیشن تبدیل کرتے تھے اور نیا بلے باز نان اسٹرائیکراینڈ میں کھڑا ہوتا تھا’۔اس کے علاوہ نئے آنے والے بلے باز کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں 2 منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 90 سیکنڈ کی موجودہ حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔نئے قوانین کے تحت جب باؤلرباؤلنگ کرانے کے لیے دوڑ رہے اور اس دوران اگر فیلڈرز کی جانب سے دانستہ طور پر یا کوئی غیراصولی سرگرمی کی گئی تو امپاء جرمانے کے طور پربیٹنگ کرنے والی ٹیم کو اضافی 5 رنز بھی دے سکتا ہے۔قوانین میں ایک اورتبدیلی یہ کی گئی ہے کہ مرد اور خواتین کے ٹی20 اور ون ڈے میچوں میں ہائبرڈ پچز کے استعمال کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ ہائبرڈ پچزجس میں مصنوعی گھاس کے ساتھ قدرتی گھاس کا امتزاج ہوتا ہے، پہلے صرف خواتین کے ٹی20 میچوں میں اس طرح کی پچز استعمال کی جاتی رہی ہیں۔

Related Articles