کرناٹک نصابی کتاب کا تنازعہ: بومئی نے سدارامیا پر تنقید کی
بنگلورو، جون ۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کانگریس لیڈر سدارامیا پ ٹیکسٹ بک ریویو کمیٹی کو تحلیل کرنے جیسے کئی مسائل پر سیاست کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی حکومت غلطیوں کو سدھارنے کے لیے تیار ہے۔مسٹر بومئی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ درسی کتابوں کی جائزہ کمیٹی تحلیل کی گئی ہو، لیکن مسٹر سدارامیا ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں۔کرناٹک کی نصابی کتاب کے تنازعہ پر کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے ٹویٹ کیا کہ ریاستی حکومت کا نظرثانی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نظرثانی شدہ نصابی کتاب کو واپس لینے کی ضرورت ہے نہ کہ اس کمیٹی کو جو پہلے ہی اپنا ایجنڈا طے کر چکی ہے۔ان پر جوابی وار کرتے ہوئے مسٹر بومئی نے کہاکہ ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے۔ کیا انہوں نے نظر ثانی شدہ نصابی کتاب واپس لے لی ہے؟ انہیں غیر ضروری طور پر برم پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس معاملے پر کھلے خیالات رکھتے ہیں۔ ہم غلطیوں کو درست کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم بہتری لائیں گے اور نصابی کتاب کو دوبارہ پرنٹ کرائیں گے۔