کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کیلئے کتنے ہوٹل بک ہوئے ہیں؟

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی 7سے 9 دسمبر کے درمیان شادی کی تقریبات کے لیے فائیو اسٹار لگڑری ہیریٹیج ہوٹل سکس سینسز کی بکنگ کروائی گئی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کے لیے راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور کے فائیو اسٹار لگڑری ہیریٹیج ہوٹل سکس سینس فورٹ کی بکنگ کروائی گئی ہے۔رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے راجھستان کے تقریباََ 45 سے زائدہوٹل بک کیے گئیہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تاریخوں میں ہوٹل کسی بھی دوسری بکنگ سے انکار کر رہے ہیں کیونکہ اس دوران بہت سے نامور بالی ووڈ اداکاروں کیوہاں آنے کی توقع ہے۔ شادی میں متوقع طور پر آنے والے مہمانوں میں بھارتی فلم نگری سیاداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقیسوائی مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔دوسری جانب ابھی تک کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles