کانگریس سنیل جاکھڑ کی فعال سیاست سے ہٹنے کی اصل وجہ بتائے:شیکھاوت
چنڈی گڑھ ،فروری ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پنجاب معاملوں کے انچارج گیندر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ کانگریس انتخابی تشہیری کمیٹی کے صدر اور سابق پارٹی صدر سنیل جھاکھڑ کے ووٹنگ سے کچھ دن پہلے انتخابی تشہیر سے کنارہ کرنا پارٹی کےلئے اچھا اشارہ نہیں ہے۔مسٹر شیکھاوت نے آج یہاں کہا کہ الیکشن سے پہلے فعال سایست سے ہٹنا کئی سوال پیدا کرتا ہے۔مسٹر جاکھڑ کے فعال سیاست سے ہٹنے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی ہی پارٹی میں ایک ہندو ہونے کی وجہ سے پنجاب کا وزیراعلی بنانے سے انکار کیا جانا ،ایک وجہ ہے،جس نے انہیں دکھ پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں یہ واجح کردینا چاہئے کہ زیادہ تر سکھ ارکان اسمبلی نے مسٹر جاکھڑ کو وزیراعلی بنائے جانے کی حمایت کی تھی،لیکن کانگریس اعلی کمان نے ہندو ہونے کی وجہ سے انہیں وزیراعلی بنانے سے انکار کردیا۔اس معاملے میں قصور پنجاب کےلوگوں کا نہیں بلکہ کانگریس اعلی کمان کا ہے،جو لوگون کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔مسٹر شیکھاوت نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں ہے وہ کسے وزیراعلی بنا رہے ہیں،بلکہ اصلی مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے کسی کو وزیراعلی بنانے سے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک ہندو ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مسٹر جاکھڑ کو بار بار وزیراعلی کے عہدے سے صرف اس لئے محروم کیا گیا،کیونکہ وہ ہندو ہیں،اس جواز کے باوجود کہ انہیں سابق وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفی کے بعد 77 میں سے 42 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل تھی۔انہوں نے کانگریس رہنماؤں اور کارکنان سے کہا کہ انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ کتنے بھی مشہور ہوں،وہ کتنے بھی کامیاب کیوں نہ ہوں،وہ کتنے بھی بھی محنتی کیوں نہ ہوں،ان کا وزیراعلی بننے کا خواب ہمیشہ بند دروازوں کے پیچھے رہےگا،جیسا کانگریس پارٹی قیادت نے مسٹر جاکھڑ کے ساتھ کیا،انہوں نے کہا،’’آپ سبھی کےلئے صحیح فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔‘‘