کانگریس ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرے گی: سدارمیا

بنگلور، مارچ۔ کرناٹک میں اپوزیشن لیڈر سدارمیا نے کہا کہ ان کی پارٹی مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے ایندھن کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کے خلاف احتجاج کرے گی۔مسٹر سدارمیا نے یہاں اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مرکزی حکومت کی طرف سے ایندھن کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافہ کے خلاف لڑنے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخری بار مرکزی حکومت نے نومبر میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا کیونکہ اس کے تین مہینے بعد پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے والے تھے ۔ لوگوں کا خیال تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد ایندھن کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ یہ خیال درست ثابت ہوا اور حکومت نے انتخابات مکمل ہوتے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 80 پیسے ، ایل پی جی سلنڈر میں 50 روپے کا اضافہ کردیا ہے ۔ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ کھانا پکانے کے ایندھن، لوہے اور سیمنٹ کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی تو کھاد، اشیائے خوردونوش اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی۔ جس کا بوجھ عام لوگوں پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کارپوریٹ گھرانوں کے لیے ٹیکس کم کر رہی ہے اور عام لوگوں پر زیادہ ٹیکس لگا رہی ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے میں مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لے تاکہ عام لوگوں پر پڑنے والے بوجھ کم ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے مہنگائی کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related Articles