کانپور:3بچے کنگامیں ڈوبے، وزیر اعلی کا ہر ممکن تعاون کی ہدایت

کانپور:مارچ۔اترپردیش کے ضلع کانپور کے مہاراج گنج علاقے میں گنگا میں نہانے گئے کچھ بچوں اور نوجوانوں کے ڈوبنے کے واقعہ میں ابھی تک تین کا پتہ نہیں چل پایا ہے جبکہ دیگر تین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔کارگذار وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ واقعہ پر دکھ کر اظہا کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ضلع حکام کی ہدایت دی ہے۔پولیس کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کانپور میں مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے ناگپور گاؤں کے بچے ساکشی(11)،کمکم(15)،ارومد(10)،شیوا(11)شیام سندر(25) اور دنیش(26)گنگامیں نہانے گئے تھے۔ نہاتے وقت یہ سبھی لوگ گہرے پانی میں اتر گئے اور ڈوبنے لگے۔ ندی میں ڈوبتا دیکھ آس پاس کے کھیتوں میں کام کررہے کسانوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔کسانوں نے کمکم،شیوا اور اروند کو بچا لیا لیکن دنیش، شیام سندر اور ساکش کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مہاراج پور تھانے کی پولیس اور غوطہ خوروں کے ذریعہ ان تینوں کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles