کانپور:صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات
کانپور:نومبر،صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی بدھ کو اترپردیش کے کانپور آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اونیش کمار نے بتایا کہ صدر جمہوریہ بدھ کو کانپور آرہے ہیں۔ دو دن کے قیام کے دوران صدرجمہوریہ شہر میں منعقد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔صدرجمہوریہ کی سیکورٹی کے لئے پولیس کمشنریٹ نے پورا خاکہ تیار کرلیا ہے۔چکیری ائیر پورٹ سے لے کر شہر میں ان کے جائے پروگرام تک انہیں جس روٹ سے جانا ہے ہر جگہ سیکورٹی کا نظم ہے۔ پیر کو صدرجمہوریہ کے پروگرام کے لئے بنائے گئے آٹھوں ہیلی پیڈ جانچ میں کھرے اترے۔صدر جمہوریہ کی سیکورٹی کے لئے 10آئی پی ایس، 12 اے ڈی سی پی، 25ڈی ایس پی، 70انسپکٹر، 200 ایس آئی، 1200کانسٹیبل، اور 5کمپنی پی اے سی تعینات رہے گی۔ اب تک کے مجوزہ پروگرام کے مطابق 24 نومبر کو وہ دہلی سے اپنے خصوصی طیارے سے چل کر چکیری ائیر پورٹ پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ شہر میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے اور رات میں قیام سرکٹ ہاوس میں کریں گے 25نومبر کو ایچ بی ٹی یومیں منعقد صد سالہ تقریب میں شرکت کریں گے۔