کارپوریشن انتخابات ملتوی کر کے بی جے پی نے ہار مان لی: کیجریوال

نئی دہلی، مارچ۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر میونسپل انتخابات ملتوی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے شکست تسلیم کر لی ہے۔مسٹر کیجریوال نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی بھاگ گئی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کو ملتوی کرکے شکست تسلیم کرلی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ بہت ناراض ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی ہمت کہ وہ الیکشن نہ کروائیں۔ اب ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ ہمارے سروے میں 272 سیٹوں میں سے 250 سیٹیں آ رہی تھیں۔ اب 260 سے زیادہ آئیں گی۔ لیکن الیکشن کمیشن کو بی جے پی کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے تھا۔غور طلب ہے کہ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے آج شام 5 بجے کارپوریشن انتخابات سے متعلق ایک پریس کانفرنس بلائی تھی، لیکن اسے اچانک منسوخ کر دیا گیا۔

Related Articles