کابینہ میں ردوبدل پر سرکردہ رہنما جلد ہی فیصلہ کریں گے: بومئی

نئی دہلی، دسمبر۔ کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ رہنما کابینہ میں زیر التواء ردوبدل پرجلد ہی فیصلہ لیں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر کے ساتھ طویل میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر بومئی نے کہا، ‘میں نے پارٹی لیڈروں کو زیر التواء کابینہ میں ردوبدل کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں نے مجھے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ میں اس کے بارے میں مثبت ہوں۔انہوں نے کہا، “یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے اس مسئلے پر تفصیل سے بات کی ہے۔ ہماری ایک قومی جماعت ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی اپنے فیصلے سے آگو کریں گے۔مسٹر بومئی جو خصوصی پرواز سے دہلی پہنچے، پارٹی لیڈروں کے ساتھ ڈھائی گھنٹے تک میٹنگ کی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، پارٹی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش، جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک ارون سنگھ، ریاستی یونٹ کے صدر نلن کمار کٹیل میٹنگ میں موجود تھے۔پنچمسالی لنگایتوں کی طرف سے ریزرویشن کے مطالبے پر مسٹر بومئی نے کہا کہ پارٹی لیڈروں نے ان سے اس مدے پر کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے قدرتی انصاف کو ذہن میں رکھنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے پیش کی گئی عبوری رپورٹ پر تبادلہ خیال کے لیے جلد ہی بنگلورو میں ایک کل جماعتی میٹنگ بلائی جائے گی۔انہوں نے کہا، ’’ہم ماہرین کی رائے لیں گے اور معاشرے کے تمام طبقات اور ماہرین سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles