ڈھینکنال میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہئے: پردھان

بھونیشور، جنوری۔تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ثقافت اور سیاحت کی وزارت سے ڈھینکنال، اڈیشہ میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی ترقی کے لیے خصوصی پیکیج فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو لکھے ایک خط میں مسٹر پردھان نے کہا ہے کہ ڈھینکنال میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت ہے اور یہ سودیش درشن اسکیم کے تاریخی، ماحولیاتی اور روحانی سرکٹ کے تحت سیاحت کی ترقی کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔مسٹر پردھان نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ڈھینکنال میں سیاحت متاثر ہوئی ہے اور ایک خصوصی پیکج دے کر ڈھینکنال میں سیاحوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ کیا جا سکتا ہے، جس سے اس علاقے اور آس پاس کے لوگوں کو بہت بڑی معاشی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈھینکنال قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور سال بھر سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتاہے۔ بہت سے سیاحتی مقامات خاص طور پر کپیلاش ہلز، جورانڈا، سپتاشاجیا اور ڈھینکنال پلیس سال بھر سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔یہاں کے دیگر مقدس مندروں میں سنیا مندر، دھونی مندر اور گڈی مندر شامل ہیں اور سیاح بڑی تعداد میں جورانڈا میلے میں آتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پانڈووں نے اپنی جلاوطنی کے کچھ دن سپتاساجیہ کی دور دراز پہاڑیوں میں گزارے۔ رگھوناتھ مندر ہر سال رام نومی کے دن ایک بڑی بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔قلعہ پر 19ویں صدی کے اواخر میں تعمیر کیا گیا محل جہاں چیمناجی بھونسلے کے ماتحت مراٹھوں نے ایک طویل محاصرہ اور جنگ لڑی تھی، ڈھینکنال کے راجہ اور اس کے خاندان کی رہائش گاہ ہے۔ ڈھینکنال کا شاہی محل ڈھینکنال ضلع میں ایک پرکشش سیاحتی مرکز ہے۔

 

Related Articles