ڈکار بھی ماروں تو والد واہ بیٹا کہیں گے، جھانوی کپور

ممبئی،نومبر۔بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے والد کی شفقت کے بارے میں اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ اگر میں ڈکار بھی ماروں تو والد کہیں گے "واہ بیٹا”۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جھانوی نے حال ہی میں فلم ملی کے ٹریلر لاؤنچ کے ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں والد بونی کپور نے جب بیٹی کا تذکرہ کیا تو کچھ شرمندہ ہوگئی تھیں۔ تاہم جب اس واقعے سے متعلق ہی ان سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ چاہے کچھ بھی کریں، ان کے والد کو ان پر فخر ہوتا ہے۔ اپنے انٹرویو کے دوران جھانوی کپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ڈکار بھی ماریں تو والد کہتے ہیں "واہ بیٹا”۔واضح رہے کہ فلم ملی بونی کپور کی پیشکش ہے اور اس میں ان کی بیٹی جھانوی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں باپ بیٹی ایک ساتھ کسی پروجیکٹ میں کام کریں گے۔ والد کی جانب سے تعریف کیے جانے پر جھانوی کا کہنا تھا کہ "ظاہر ہے، میں ان کی بیٹی ہوں، جب میں ڈکار ماروں گی تو وہ کہیں گے، واہ بیٹا کیا ڈکار مارا ہے۔

Related Articles