چیف منسٹر یوگی نے افتتاح کیا

کے جی ایم یو میں ایشیا کی پہلی پیتھوجین ریڈکشن لگائی گئی مشین

لکھنو:اکتوبر.چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے تھیرکس سرجری اور ویسکولر سرجری اور ٹرانسفیوڑن میڈیسن کے شعبہ میں ایشیا کی پہلی پیتھوجین کم کرنے والی مشین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اتر پردیش کے تین بڑے میڈیکل کالجوں یعنی کے جی ایم یو، آر ایم ایل اور ایس جی پی جی آئی کو سپر اسپیشلٹی سہولت کی طرف تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں وقت سے دو قدم آگے چلنا ہے، تب ہی معاشرہ ہمارے پیچھے آئے گا، ورنہ یہ معاشرہ ہمیں ناقابل یقین نظروں سے دیکھے گا۔ایشیا کی واحد مشین سے پھیپھڑوں کی کئی بیماریوں کا علاج آسان ہو جائے گا۔کے جی ایم یو میں سینے کے امراض بشمول پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے لیے ایشیا کی پہلی پیتھوجین ریڈکشن مشین کے آغاز کے ساتھ ہی سینے کے امراض بشمول چھاتی کی سرجری کے شعبہ اور ویسکولر سرجری اور ٹرانسفیوڑن میڈیسن کے شعبہ میں سرجری آسانی سے کی جائے گی۔ اس کے ساتھ اعصابی امراض کے مریضوں کو بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ان نوجوانوں کا خواب بھی پورا ہو جائے گا جو ٹانگوں کی رگوں میں گچھے ہونے کی وجہ سے فوج اور سکیورٹی سے متعلق ملازمتوں میں شامل نہیں ہو سکتے۔ اس کے علاوہ ان شعبہ جات میں نئی تحقیق کی جائے گی جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ ماہرین بھی تیار کیے جائیں گے۔ یوپی ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے کارڈیک تھوراسک اور ویسکولر سرجری کے الگ الگ شعبے شروع کیے ہیں۔

 

Related Articles