چھکے مار سکتا ہوں، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیے: سیمی

کرائسٹ چرچ ،فروری۔ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی بلند و بالا چھکے مار سکتے ہیں۔ماضی میں پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے سیمی نے ٹوئٹر پر ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی جس میں اْن چار کھلاڑیوں کے نام تھے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں آخر کے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگائے۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر سیمی ہیں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے اور دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ہیں جنہوں نے 27 چھکے لگائے۔اس فہرست میں حالیہ دنوں کے ہیرو لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں 26 چھکے لگائے ہیں جب کہ آصف علی نے بھی آخر کے مشکل اوورز میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگائے ہیں۔سیمی نے خود کو نمبر ون پر براجمان دیکھا تو کہا کہ میں اب بھی ایسے چھکے لگاسکتا ہوں ، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیے۔

Related Articles