چارلس کی تاجپوشی میں ہیری اور میگھن کی شرکت سےتقریب کو خطرہ

لندن،مارچ۔شاہی مبصر نے شاہ چارلس سوم کو خبردار کیا ہے کہ تاجپوشی کی تقریب میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی موجودگی تاریخی تقریب کو برباد کر دے گی۔شاہی مبصر ٹام بوور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لوگ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس سے تنگ آگئے ہیں، اس لیے اب تاجپوشی جیسے اہم موقع پر وہ اپنے گھر پر ہی رہیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ شاہ چارلس کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہیری کے معاملے میں کمزور پڑ جاتے ہیں، انہیں اپنے بیٹے کی فکر ہے، اس لیے ہوسکتا ہے کہ وہ صرف اپنے بیٹے کو یہ پیغام بھیج دیں کہ وہ تاجپوشی کی تقریب میں آئے،انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ ہیری کو تاجپوشی میں آنے دیتے ہیں تو یہ تقریب برباد ہوجائے گی اور اس تقریب میں ساری توجہ بھی ہیری اور میگھن پر مرکوز ہوجائے گی۔شاہی مبصر نے کہا کہ میرے خیال میں اب اس حوالے سیشاہ چارلس کو سنجیدگی سے کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔ اْنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب شہزادہ ہیری کا رویہ لوگوں کو پھر سے مشتعل کرنے والا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا وہ مئی میں شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کیلئے برطانیہ آرہے ہیں یا نہیں۔

Related Articles