پی ایف آئی پر مدھیہ پردیش میں بھی چھاپے کی کاروائی: وزیر داخلہ

اندور،ستمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)پر آج ملک بھرکے ساتھ ریاست کے مختلف حصوں میں بھی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی کاروائی کے متعلق کہا ہے کہ مقامی پولیس کی مدد سے کاروائی ہوئی ہے اور اس کی قومی اور اجتماعی سطح پر کاروائی کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر مشرا نے اس بارے میں یہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ تنظیم پرچھاپہ مار کاروائی ہوئی ہے۔ حالانکہ انھوں نے اس بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے خود اس بارے میں معلومات دے گی۔انھوں نے کہا کہ یہ موضوع بے حد سنگین ہے۔ریاستی حکومت کے ذریعے اس تنظیم پر پابندی سے جڑے سوال پر انھوں نے کہا چونکہ یہ قومی اجتماعی تنظیم ہے۔ ایسے میں اس پر قومی سطح پر ہی فیصلہ چل رہا پی ایف آئی پر ریاست میں اندور، اجین کے ساتھ کھنڈوا، رتلام اور برھانپور میں بھی کاروائی کی اطلاع ہے۔

 

Related Articles