پی ایس ایل وی۔سی 54کو چھوڑاگیا

حیدرآباد،نومبر۔ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) نے ہفتہ کو پی ایس ایل وی سی 54کو چھوڑا جو 1117کلووزنی زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ 06، ای او ایس۔06اور8نانو سٹلائیٹس کو ساتھ رکھے ہوئے ہے۔ہفتہ کو 11بجکر 56منٹ پر اس کو چھوڑاگیا۔24گھنٹے کی آسان الٹی گنتی کے بعد آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے44میٹرلمبے پی ایس ایل وی کے ایکس ایل ورژن کو پہلے لانچ پیڈ سے چھوڑاگیا۔مشن کنٹرول سنٹربشمول اسرو کے صدرنشین ڈاکٹرسومناتھ نے اس کو چھوڑے جانے کامشاہدہ کیا۔ای او ایس۔06زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔نینو سٹلائیٹس میں امریکہ کے چارایسٹروکاسٹ سٹلائیٹ (وزن17.92کلو)، دھروا ایجنسی کے دو تھائی بولٹ سٹلائیٹس۔تھائی بولٹ 1اور2(وزن 1.45کلو)، آئی این ایس۔2بھوٹان سٹلائیٹ (وزن18.28کلو) اورپکسل سے آنند (وزن16.51کلو) والے سٹلائیٹ شامل ہیں۔اسٹروکیٹ، انٹرنیٹ آف تھنگس کے لئے ڈیماسٹریٹرسٹلائیٹ ہے۔

Related Articles