پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو ’شیمپیئن شاور‘ سے بچا کر مداحوں کے دل جیت لیے
ہوبرٹ،جنوری۔آسٹریلیا کے 0-4 سے ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد پیٹ کمنز کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی بنایا کہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے والے پہلے مسلمان کرکٹر ہیں تاہم جشن کی تقریب کے دوران ان پر شیمپئن(شراب) نہیں پھینکی جائے۔ہوبرٹ کے بیللریو اوول گراؤنڈ میں جب ان کے ساتھیوں نے اسٹیج پر شراب کی بوتل اچھالی تو مذہبی عقائد کے پیش نظر عثمان خواجہ شراب کے اسپرے سے بچنے کے لیے پیچھے ہوگئے۔پیٹ کمنز نے فوری عثمان خواجہ کے رد عمل پر کھلاڑیوں کو شراب ہٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے ٹیم کو دوبارہ یکجاں کردیا۔پیٹ کمنز کے اس اقدام کے بعد 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو اختتامی میچز کھیلنے والے عثمان خواجہ واپس اسٹیج پر آئے اور کپتان کے ہمراہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دوبارہ جشن میں شامل ہوئے۔کامیاب سیریز میں انگلینڈ کی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کمنز نے کہا کہ ‘عثمان مسلمان ہیں اور انہیں بالکل پسند نہیں ہے کہ ان پر شراب چھڑکی جائے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ میں نے صرف اس بات کو یقینی بنایا عثمان اسٹیج سے اٹھ گیاتھا اور اس پر شراب نہیں پھینکی گئی’۔پیٹ کمنز کے ‘کلاسی’ رد عمل اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں ان کے اس عمل کو مداحوں کے ہمراہ سابق انگلینڈ کرکٹر عیسیٰ گوہا نے سراہا۔سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘اچھا رہنما ہمیشہ کے ہر رکن کی برابری سے عزت کرتا ہے، اور پیٹ کمنز نے ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک لیڈر ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ بطور کپتان یہ پیٹ کمنز پہلی سیریز تھی وہ ‘لاجواب رول ماڈل’ ثابت ہوئے، کمنز نے جامع ، قابل احترام، مہذب اور شائستہ کپتانی کا مظاہرہ کیا۔ڈھائی سال میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عثمان خواجہ نے سڈنی میں مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر بلے بازی کرتے ہوئے چوتھے میچ کی ہر اننگ میں سینچری اسکور کی۔ہاربرٹ کی ابتدائی اننگز میں بائیں بازو کے بلے باز نے 6 اور 11 رنز اسکور کیے تھے لیکن اس کے باوجود بھی پانچویں میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے۔اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں ان کا مقصد کھیل کومزید فروغ دینا ہے۔