پیرس میں گرفتار سعودی کا خاشقجی کیس سے کوئی تعلق نہیں:سعودی سفارت خانہ

پیرس/ریاض،دسمبر۔منگل کے روز فرانس میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے فرانسیسی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتارکیے گئے شہری کو فوری طور پر رہا کری۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص کا مقتول صحافی جمال خاشقجی کے معاملے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ پیرس میں گرفتار شہری کو میڈیال پر شائع خبروں میں مقتول جمال خاشقجی کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے مگر حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ فرانس اس بات کی وضاحت کرے کہ پیرس میں گرفتار شخص کا خاشقجی کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ خاشقجی قتل کیس میں ملوث ملزمان اس وقت مملکت کے اندر ہیں اور سزا بھگت رہے ہیں۔منگل کے روز فرانسیسی حکام نے خالد العتیبی نامی ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کیا تھا۔ اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب وہ چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے سعودی عرب واپس جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے نے گرفتاری کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

 

Related Articles