پچھلی حکومتوں کی سوچ پرانی تھی:مودی

بینگلورو،نومبر ۔وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سوچنے کا طریقہ پرانا ہوجانے کی وجہ سے 2014 سے پہلے رفتار اور پیمانے کے ہنر کو اپنانا تصور سے پرے تھا۔مسٹر مودی نے یہاں ناداپربھو کیمپے گوڑا کی 108 فٹ اونچے مجسمے کا افتتاح کرنے کے بعد منعقد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’پچھلی حکومتوں نے رفتار کو عیش و آرام کے طورپر اور پیمانے کو خطرے کے طور پر مانا،ہماری حکومت نے اس تصور کو بدل دیا ہے۔ہم رفتار کو امید اور پیمانے کو ہندوستان کی طاقت مانتے ہیں۔‘‘مسٹر مودی نے ناداپربھو کیمپے گوڑا کے یادگاری مجسمے کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ بینگلورو اور مستقبل کے ہندوستان کی تعمیر کےلئے ایک تحریک کے طورپر کام کرےگی۔ اسٹارٹ اپس کی دنیا میں ہندوستان کی پہچان پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ بینگلورو اس پہچان کو معتارف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا،’’بینگلورو ہندوستان کے اسٹارٹ تصور کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ وہ جذبہ ہے جو ملک کو دنیا کے باقی حصوں سے الگ کرتی ہے۔‘‘وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پروگرام بینگلورو کے نوجوان نسل کے جذبے کی علامت ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ وندے بھارت صرف ایک ٹرین نہیں بلکہ نئے ہندوستان کی ایک نئی پہچان ہے۔انہوں نے کہا،’’وندے بھارت ایکسپریس اس بات کی علامت ہے کہ بھارت نے اب ٹھہراوکے دنوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہم ہندوستانی ریلوے کےمکمل طورپر تبدیل ہونے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘مسٹر مودی نے کہاکہ 400 سے زیادہ وندے بھارت ٹرین اور وسٹا ڈوم کوچ ہندوستانی ریلوےکی نئی پہچان بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا، ڈیڈی کیٹڈ فریٹڈ کاریڈور سے مال برداری کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور وقت کی بچت ہوگی ۔ ریپڈ براڈ گیج کی تبدیلی ریلوے کے نقشے پر نئے علاقے لا رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری کے بارے میں جناب مودی نے کہا کہ سر ایم ویسویشورایا ٹرمینل، بنگلور ریلوے اسٹیشن مسافروں کو ایک بہتر تجربہ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک سمیت دیگر اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کا کام لیا جا رہا ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شہروں کے درمیان رابطہ ایک اہم رول ادا کرے گا اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ ‘‘

Related Articles